• KHI: Partly Cloudy 20.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.7°C

آئی پیڈ بنا کیش رجسٹر

شائع May 16, 2013

سکوائر کمپنی کا آئی پیڈ کارڈ ریڈر۔ فائل تصویر
سکوائر کمپنی کا آئی پیڈ کارڈ ریڈر۔ فائل تصویر

سان فرانسسکو: ایک مالیاتی ٹیکنالوجی کی کمپنی سکوائر انکارپوریٹڈ نے منگل کے ایک نیا کریڈٹ کارڈ ریڈر متعارف کرایا ہے جو مستقبل کے کیش کاؤنٹرز کی جگہ لے سکے گا۔

کمپنی کے سربراہ نے سفید رنگ کا ایک پلاسٹک آئی پیڈ ہولڈر پیش کیا جس میں ایک کریڈٹ کارڈ ریڈر لگا ہوا تھا اور اس کے اوپر ایک آئی پیڈ۔

آئی پیڈ اور کمپنی کی جانب سے تیارکردہ آئی پیڈ سافٹ ویئر کے زریعے کریڈٹ کارڈ کی رقم کو وائرلیس کے ذریعے ہی پروسیس کیا جاسکتا ہے ساتھ ہی فروخت ہونے والی تمام اشیا پر نظر رکھی جاسکتی ہے۔ چھوٹے کاروبار کیلئے یہ ایک مکمل ڈجیٹل کیش رجسٹری ہے جسے بے ہنگم کریڈٹ کارڈ ریڈر کی جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

منگل سے اس کریڈٹ کارڈ ریڈر ( مع سافٹ ویئر) کی فروخت شروع ہوگئی ہے جس کی ابتدائی قیمت 299 امریکی ڈالر ہے جس میں آئی پیڈ شامل نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2025
کارٹون : 23 دسمبر 2025