• KHI: Partly Cloudy 25°C
  • LHR: Clear 19.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 25°C
  • LHR: Clear 19.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.9°C

عراق: تین بم دھماکوں میں 14 افراد ہلاک

شائع May 16, 2013

Iraq-Police-AP-670
فائل فوٹو اے پی

بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد کے شیعہ اکثریتی علاقے کی مارکیٹ میں ہونے والے تین بم دھماکوں میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دو دھماکے بغداد کے شمال مشرقی علاقے صدر کے مصروف بازاروں میں ہوئے جس میں کم از کم گیارہ افراد ہلاک ہو گئے اور 18 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق تیسرا دھماکہ ضلع کمیلیا میں واقع ایک چھوٹی مارکیٹ میں ہوا جہاں تین افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

سن 2011 میں عراق سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد سے اقلیتی سنی برادری اور اہل تشیع کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہے۔

اس طرح کے حملوں سے فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کی کوشش کی جاتی ہے جس میں امریکی افواج کے انخلا کے بعد سے بتدریج اضافہ ہوا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2025
کارٹون : 23 دسمبر 2025