دفاعی ضروریات پورا کرنے کے لیے جو بھی اقدامات ضروری ہیں، وہ کیے جائیں گے، تاہم آئندہ بجٹ میں دفاعی اخراجات میں اضافے کے بارے میں تبصرہ کرنا قبل از وقت ہے، محمد اورنگزیب
ہمارے شہریوں اور سپاہیوں کی بہادری اور قربانی پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہے، جنرل عاصم منیر کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، زخمیوں اہلکاروں اور شہریوں کی عیادت کی، آئی ایس پی آر
آپریشن بنیان مرصوص بھارتی افواج کی بزدلانہ جارحیت کے جواب میں کیا گیا اور مسلح افواج نے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کیا، پاکستان نے بھارت کیساتھ 22 اپریل سے 10 مئی تک معرکے کو ’معرکہ حق‘ کا نام دیدیا۔
پاکستان اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کو کبھی قبول نہیں کرے گا، مستقل حمایت کے ذریعے صدر اردوان نے پاکستانی عوام کے دل جیت لیے ہیں، شہباز شریف
دونوں ممالک کے درمیان زیادہ تر تنازعات کی جڑ مسئلہ کشمیر ہے، امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر بات کرکے ایک اور پیشرفت کی ہے جس سے دونوں ممالک کو فائدہ اٹھانا چاہیے، خواجہ آصف
جوہری طاقت بننے کی کہانی یاد کرنی چاہیے کیونکہ پاکستان نے متعدد چیلنجز کا سامنا کیا اور ان پر قابو پایا تاکہ وہ مستقبل میں بھارت کے خلاف اپنی سلامتی کا تحفظ کرسکے۔
اسکیم میں محض ایک ہفتے میں ہی رجسٹریشن مکمل ہوگئی، یہ عمل ظاہر کرتا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے میں قابل اور تجربہ کار ڈاکٹروں کی بڑی تعداد بے روزگاری کا سامنا کر رہی ہے۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم نے قرآن کریم کی آیات کا حوالہ دے کر کہا تھا کہ ’اللہ کی مدد اور نصرت سے یہ کتنی مرتبہ ہوا کہ ایک چھوٹی طاقت نے بڑی طاقت کو شکست دی‘۔
12 مئی 2007 کو معزول چیف جسٹس افتخار چوہدری کی آمد پر کراچی میں 50 سے زائد شہری قتل کیے گئے تھے، 7 مقدمات درج ہوئے، ایک کا فیصلہ ہوا، 6 اب بھی زیر سماعت ہیں۔
اگرچہ بھارت کا کہنا ہے کہ وہ جنگ بندی کے لیے اپنی شرائط پر بات چیت آگے بڑھائے گا لیکن ڈونلڈ ٹرمپ کی کشمیر پر کی گئی پیش کش کو مسترد کرنا بھارت کے لیے کتنا آسان ہوگا؟
جنگ میں پاک فوج کی برتری کے بعد کاروباری ہفتے کے آغاز پر سرمایہ کاروں نے کھل کر سرمایہ کاری کی، کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 297 پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا، معطل ٹریڈنگ بحال