• KHI: Partly Cloudy 26.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.4°C
  • ISB: Cloudy 15.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.4°C
  • ISB: Cloudy 15.6°C

رزاق کے گھر پر چوری

شائع November 26, 2013

لاہور: پاکستانی آل راؤنڈر عبدالرزاق کے گھر منگل کے روز پر چوری کے واقعے میں پاسپورٹ سمیت دیگر قیمتی اشیا غائب ہوگئی ہیں۔

خیال رہے کہ 33 سالہ مایہ ناز آل راؤنڈر حال ہی میں متحدہ عرب امارات سے سیریز کھیل پر پاکستان لوٹے تھے۔

رزاق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 'چور میرے گھر تقریباً صبح ساڑھے پانچ بجے واش روم کی کھڑکی کے ذریعے آئے اور اپنے سات 38 اونس سونا، آٹھ ہزار ڈالر اور ڈھائی ہزار پاؤنڈ لے گئے۔'

لاہور پولیس نے شبہہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوروں کے پاس پیشگی معلومات تھیں۔

رزاق کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے اور پولیس اس حوالے سے تحقیقات کررہی ہیں۔

رزاق نے 46 ٹیسٹ، 265 ون ڈے اور 32 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025