• KHI: Partly Cloudy 23.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 13.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 23.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 13.5°C

فضل اللہ پاکستان میں ہیں، ٹی ٹی پی

شائع December 3, 2013

میران شاہ: پاکستانی طالبان کے نئے سربراہ ملا فضل اللہ ملک کے قبائلی علاقوں میں لوٹ آئے ہیں۔

پاکستان تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے منگل کو بتایا کہ فضل اللہ اب قبائلی علاقے کے ایک نامعلوم مقام سے طالبان تحریک کی سربراہی کر رہے ہیں۔

کٹر اور سخت گیر فضل اللہ کو گزشتہ مہینے حکیم اللہ محسود کے ڈورن حملے میں مارے جانے کے بعد ٹی ٹی پی کا سربراہ منتخب کیا گیا تھا۔

فضل اللہ 2009 میں پاکستان کی شمال مغربی وادیِ سوات میں دو سال تک سفاکانہ حکمرانی کرنے کے بعد ایک فوجی آپریشن کے نتیجے میں افغانستان چلے گئے تھے۔

شاہد اللہ شاہد کا بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا جب متعدد پاکستانی ٹی وی چینل فضل اللہ کی وزیرستان پہنچنے کی خبریں دے رہے ہیں۔

شاہد نے اے ایف پی سے گفتگو میں فضل اللہ کی وزیرستان میں موجودگی کی تردید کرتے ہوئے کہا 'وہ قبائلی علاقے میں کسی نامعلوم مقام پر ہیں'۔

خیال رہے کہ ٹی ٹی پی کے سابق رہنما حکیم اللہ محسود پہلی نومبر کو شمالی وزیرستان میں ایک ڈرون حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Dec 03, 2013 05:21pm
mean the Drone will be on

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025