بغداد میں کار بم دھماکہ، آٹھ افراد ہلاک
بغداد:بغداد میں اتوار کے روز ایک کار بم دھماکہ جس میں فوجی ریکروٹس کو نشانہ بنایا گیا،کے نتیجے میں کم از کم8افراد ہلاک اور12دیگر زخمی ہوگئے،یہ بات سیکورٹی اور ہسپتال حکام نے اتوار کے روز کہی۔
دھماکہ مغربی بغداد میں ایک ٹیکسی اور بس سٹیشن کے نزدیک ہوا جہاں فوج میں شامل ہونے کیلئے درخواستیں جمع کرانے والے افراد اپنے گھروں کو واپس جانے کی تیاری کر رہے تھے۔
یہ دھماکہ جمعرات کے روز دارالحکومت میں فوجی ریکروٹس کے خلاف ہونے والے ایک اور دھماکے کے بعد ہوا جب ایک خودکش بمبار نے دھماکہ خیز مواد سے بھری جیکٹ کو دھماکے سے اڑا دیا تھا جس میں 23افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
عراقی حکومت مخالف شدت پسند مسلسل بم دھماکوں اور فائرنگ کے ذریعے سیکورٹی فورسز کو نشانہ بناتے ہیں۔
عراق میں تشدد اس سطح تک پہنچ چکا ہے جو کہ2008ء کے بعد سے نہیں دیکھی گئی ہے جب ملک خونی فرقہ وارانہ قتل عام سے نکل رہا تھا۔
اے ایف پی کے سیکورٹی اور ہسپتال ذرائع کی بنیاد پر اعداد وشمار کے مطابق رواں ماہ اب تک لڑائی اور حملوں میں400سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔












لائیو ٹی وی