• KHI: Partly Cloudy 26.1°C
  • LHR: Cloudy 25.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.1°C
  • LHR: Cloudy 25.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.6°C

کابل: خودکش حملہ آور فائرنگ سے ہلاک

شائع January 15, 2014

کابل: افغانستان میں پولیس کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کابل میں سیکیورٹی گارڈ نے ایک خودکش حملہ آور کو اس وقت ہلاک کردیا۔

کابل کے کرائم انویسٹیگیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ جنرل گل آغا ہاشمی کا کہنا ہے کہ کابل کے مغربی علاقے میں خودکش حملہ آور کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب اس نے قبائلی رہنما کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ گھر شمالی صوبے بغلان سے تعلق رکھنے والے محمد عالم کا تھا۔

گل آغا ہاشمی نے کہا جب سیکیورٹی اہلکار نے حملہ آور پر فائرنگ کی تو نہ تو دھماکہ ہوا اور نہ ہی اس واقعہ میں کوئی زخمی ہوا۔

خیال رہے کہ ماضی میں بھی طالبان مسلسل باغیوں کے مخالفین کو بم حملوں کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

تاہم اس ناکام حملے کی ذمہ داری کسی گروپ یا تنظیم نے قبول نہیں کی۔

کارٹون

کارٹون : 20 مارچ 2026
کارٹون : 19 مارچ 2026