• KHI: Partly Cloudy 21.8°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.8°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.1°C

انڈیا: رکشہ ڈرائیور کے ہاتھوں امریکی بیوی قتل

شائع February 24, 2014

آگرہ: محبت کی شادی کرنے والے ایک ہندوستانی رکشہ ڈرائیور نے اپنی امریکی بیوی کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی۔

پولیس افسر شلابھا ماتھر نے اے ایف پی کو بتایا کہ جمعرات کو رات گئے لڑائی کے بعد بتیس سالہ بنٹی شرما نے امریکی ریاست پنسلوینیا سے تعلق رکھنے والی پینتیس سالہ ایرن ولنگر کو سیاحتی شہر آگرہ کے ایک سنسان روڈ پر قتل کر دیا۔

ماتھر کے مطابق، شرما نے بعد میں خود کو آگ لگا کر خود کشی کر لی۔

پچھلے سال جولائی میں شرما اور ولنگر میں پہلی ملاقات اس وقت ہوئی تھی جب امریکی خاتون اپنے دوستوں کے ساتھ سیاحتی دورے پر محبت کی علامت سمجھے جانے والے تاج محل کو دیکھنے آگرہ آئی تھی۔

آپس میں محبت ہو جانے کے بعد شرما اور ولنگر نے شادی کر لی اور اکھٹے رہنے لگے، لیکن کچھ عرصے بعد ہی شرما کو اپنی امریکی بیوی کے کردار پر شک ہونے لگا۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق، شرما کا الزام تھا کہ 'ولنگر بہت زیادہ تمباکو نوشی کرنے کے ساتھ ساتھ دوسرے مردوں سے باتیں کرتی ہے اور گھر پر بھی نہیں رہتی'۔

نئی دہلی میں امریکی سفارت خانے نے واقعہ پر تبصرہ سے انکار کر دیا لیکن ماتھر نے سفارت خانے کے اہلکاروں کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے ولنگر کے اہل خانہ کو واقعہ سے آگاہ کر دیا ہے۔

ماتھر کے مطابق وہ سفارت خانے کی جانب سے مزید ہدایات آنے تک ولنگر کی لاش کو محفوظ رکھے ہوئے ہیں۔

ہفتہ کو ہندوستان کے اخباروں نے اس واقعہ کو بالی وڈ سٹائل میں بڑی سرخیوں سے ساتھ پیش کیا تھا۔

خیال رہے کہ جولائی میں تفریحی سفر ختم ہونے کے بعد ولنگر کے ساتھی واپس لوٹ گئے جبکہ انہوں نے تاج محل کے سامنے واقع ایک ہوٹل کی چھت پر ایک تقریب میں شرما کے ساتھ شادی کر لی تھی۔

رپورٹس کے مطابق، شادی کے بعد جلد ہی دونوں میں رومانس ختم ہو گیا اور وہ دسمبر میں الگ رہنے لگے تھے۔

روزنامہ ٹائمز آف انڈیا نے پہلے صفحے پر شرما اور ولنگر کی بلیک اینڈ وائٹ مگ شاٹ تصویر شائع کی تھی، جس میں ولنگر نے ہندوستان کا روائتی عروسی جوڑا پہنا ہوا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025