• KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Clear 10.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Clear 10.4°C

ایشیا کپ کی چمک ماند

شائع February 24, 2014

ڈھاکا:ورلڈ کپ کے فاتح انڈین کپتان مہیندر سنگھ دھونی اور ان جیسے دوسرے بڑے ستاروں کے زخمی ہونے کے بعد منگل سے بنگلہ دیش میں شروع ہونے والے ایشیا کپ ٹورنامنٹ کی چمک مانند پڑ چکی ہے۔

ایشیا کی چار ٹیمیں گیارہ میچوں پر مشتمل ایونٹ میں اپنے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترنے سے قاصر ہیں اور ایسے میں نووارد افغانستان کی ٹیم ہی انجری فری نظر آتی ہے۔

بمشکل ایک ہفتہ قبل ختم ہونے والے نیوزی لینڈ دورے میں سائیڈ سٹرین کی وجہ سے دھونی کی ایشیا کپ سے باہر ہو چکے ہیں۔

ان کے غیر موجودگی میں قائم مقام کپتان ویرات کوہلی ایسی ٹیم کی سربراہی کریں گے جس میں ایک روزہ فارمیٹ کے اچھے کھلاڑیوں سے خالی ہے۔

دھونی کے بارے میں گفتگو کرتےہوئے کوہلی نے کہا تھا کہ حالیہ برسوں میں 'ہماری ایک روزہ فارمیٹ میں کامیابی کی وجہ دھونی ہی ہیں'۔

یاد رہے کہ دھونی کی قیادت میں انڈیا 2007ء میں کھیلا گیا پہلا عالمی ٹی ٹوئنٹی اعزاز اور 2011ء میں ورلڈ کپ جیت چکا ہے۔

کوہلی نے ڈھاکا میں صحافیوں کو بتایا کہ دھونی کا نہ ہونا ایک بہت بڑی تبدیلی ہے، لیکن مجھے یقین ہے کہ دوسرے لڑکے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھائیں گے'۔

اگلے مہینے بنگلہ دیش میں عالمی ٹی ٹوئنٹی کھیلا جا رہا ہے اور ایسے میں صرف انڈیا واحد ٹیم نہیں جو ایشیا کپ میں زخمیوں کھلاڑیوں کو کھلا کر کوئی خطرہ مول لے رہی۔

حال ہی میں مہینہ بھر بنگلہ دیش کا دورہ کرنے والی سری لنکن باؤلنگ لائن کو نوان کلاراسیکرا اور سینیئر سپنر رنگنا ہیرات کے زخمی ہونے کے وجہ سے شدید پہنچا ہے۔

بنگلہ دیش دورے میں ایک روزہ میچ کے دوران زخمی انگلی کی وجہ سے اوپننگ بلے باز تلکارتنے دلشان بھی پورے ٹورنامنٹ میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

اسی طرح پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عرفان بھی دسمبر میں جنوبی افریقہ دورے میں زخمی کولہے کے بعد ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے باہر ہو چکے ہیں۔

پاکستان کے باؤلنگ کوچ محمد اکرم نے امید ظاہر کی ہے کہ عرفان کی عدم موجودگی ٹیم کے لیے مہنگی ثابت نہیں ہو گی۔

'عرفان ایک خطرناک باؤلر ہیں لیکن ایسا نہیں کہ ہمارا سارا دارومدار ان پر ہی ہے'۔

اکرم نے یاد دلایا کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ میں ایک روزہ سیریز عرفان کی بغیر ہی جیتی۔

میزبان بنگلہ دیش نے گردن کی تکلیف میں مبتلا تمیم اقبال کو ایشیا کپ سکواڈ میں شامل نہیں کیا۔

بنگلہ دیش امید کر رہا ہے کہ ان کے تجربہ کار اوپنر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی تک صحت یاب ہو جائیں گے۔

دو میچوں کی پابندی کے شکار سینیئر آل راؤنڈر شکیب الحسن بھی انڈیا اور افغانستان کے خلاف میچ نہیں کھیل پائیں گے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے انہیں سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوران براہ راست ٹی وی نشریات میں ایک غیر اخلاقی اشارہ کرنے پر دو میچوں کی پابندی لگا دی تھی۔

یاد رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن پاکستان، انڈیا، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان لیگ میچوں میں ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گے۔

ان مقابلوں کے بعد دو ٹاپ ٹیمیں آٹھ مارچ کو ڈھاکا میں فائنل کھیلیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025