• KHI: Sunny 19.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 8.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 10°C
  • KHI: Sunny 19.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 8.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 10°C

خیبر ایجنسی: سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں تین شدت پسند ہلاک

شائع February 28, 2014

پشاور: پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کم سے کم تین مشتبہ شدت پسند ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ جھڑپ خیبر ایجنسی کے علاقے شلوبر میں اس وقت ہوئی جب سیکیورٹی فورسز نے ایک مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، تاہم گاڑی نہ روکنے پر فورسز کے اہلکاروں نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔

زخمی ہونے والے تینوں شدت پسندوں کو سیکیورٹی اہکاروں نے اپنی حراست میں لے لیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو اہکار زخمی بھی ہوئے۔

واضح رہے کہ خیبر ایجنسی کا علاقہ افغان سرحد سے منسلک ہے جس کو طالبان اور القاعدہ سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں کا ایک مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 فروری 2026
کارٹون : 4 فروری 2026