• KHI: Partly Cloudy 27.2°C
  • LHR: Cloudy 19.3°C
  • ISB: Rain 14.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.2°C
  • LHR: Cloudy 19.3°C
  • ISB: Rain 14.8°C

بولیویا میلے میں 70 افراد ہلاک

شائع March 6, 2014

لاپاز: پولیویا میں سالانہ کارنیول فیسٹول میں اب تک 70 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ان میں اکثریت کی اموات روڈ حادثوں میں ہوئی ہیں جبکہ 15 افراد پرتشدد کارروائیوں میں مارے گئے ہیں۔ حکومتی ترجمان نے اس بات کا انکشاف بد ھ کے روز کیا ہے۔

یہ میلہ چار دن تک جاری رہتا ہے اور ہرسال ہوتا ہے ۔ اس میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آتے ہیں اور خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔

وزیرِ داخلہ کارلوس رومیرو نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ کل 70 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور ان میں سے 37 ٹریفک حادثات میں مارے گئے ہیں ۔

ان ہلاکتوں میں وہ پانچ لوگ شامل نہیں جو اورورو شہر میں مارے گئے تھے۔ ایک ہجوم ایک دھاتی پل پر جمع تھا کہ وہ لوگوں کے بوجھ سے گر گیا جس میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

اس فیسٹول میں تیس ہزار کے قریب ڈانسر اور چھ ہزار موسیقاروں نے دنیا بھر سے حصہ لیا تھا اور صرف اورورو میں ہی 350,000 افراد نے حصہ لیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025