• KHI: Partly Cloudy 26.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.4°C
  • ISB: Cloudy 15.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.4°C
  • ISB: Cloudy 15.6°C

ہندوستان: ماؤ باغیوں کا حملہ، سولہ ہلاکتیں

شائع March 11, 2014

رائپور: ہندوستانی ریاست چھتیس گڑھ میں منگل کو ماؤ باغیوں کے حملے میں انڈین سیکورٹی فورسز کے کم سے کم سولہ اہلکار ہلاک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق گھات لگائے درجنوں باغیوں نے ریاست کے دارالحکومت رائپور کے جنوب میں سیکورٹی فورسز پر شدید فائرنگ کی۔

ایک سینیئر پولیس ذرائع نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ رائپور سے چار سو کلو میٹر دوری پر سولہ افراد جھڑپ میں ہلاک ہو ئے ہیں۔

ہندوستان کے سی این این۔ آئی بی این نیٹ ورک نے حملے میں کم سے کم بیس سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

باغیوں نے سیکورٹی فورسز کو اس وقت نشانہ بنایا جب فورسز معمول کی سڑک کلیئر کاروائی میں مصروف تھی۔

پچھلے سال مئی میں حکمراں جماعت کانگریس کے قافلے پر ماؤ باغیوں کے حملے میں ریاستی صدر اور ان کے بیٹے سمیت کانگریس کے چوبیس ارکان ہلاک ہو گئے تھے۔

ماؤ باغی بہتر روزگار اور زیادہ زمینی علاقے کی مانگ کرتے ہیں جبکہ ان کے مطالبات میں کمیونسٹ معاشرے کا نفاذ بھی شامل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025