ڈیرہ بگٹی سے دو افراد کی لاشیں برآمد

شائع March 18, 2014 اپ ڈیٹ March 18, 2014 11:18am

ڈیرہ بگٹی: پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ سے آج منگل کے روز دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

لیویز حکام کے مطابق دونوں افراد کو تشدد کا نشانہ بنے کے بعد گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔

دونوں لاشوں کو بعد میں شناخت کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

ابھی تک اس واقعہ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکتی اور نا ہی کسی نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026