• KHI: Clear 17.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.8°C
  • KHI: Clear 17.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.8°C

چلی میں زلزلہ، سونامی کا خطرہ

شائع April 2, 2014

جنوبی امریکی ملک چلی میں گزشتہ رات آنے والے آٹھ اعشاریہ دو شدت کے زلزلے سے اب تک کی اطلاعات کے مطابق کم سے کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

زلزلے کے بعد چلی کے ساحلی علاقوں میں پانچ سے چھ فُٹ اونچی لہریں اٹھتی ہوئی دیکھی گئیں, چلی میں گزشتہ ہفتے بھی مختلف نوعیت کے زلزلے ریکارڈ کئے گئے تھے جن میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی۔