گورنر خیبر پختونخوا انجینئر شوکت اللہ مستعفی

شائع April 8, 2014 اپ ڈیٹ April 8, 2014 01:27pm

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا انجینئر شوکت اللہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

ڈان نیوز ٹی وی رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ نون سے تعلق رکھنے والے سردار مہتاب عباسی کو خیبر پختونخوا کا نیا گورنر بنائے جانے کا امکان ہے۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق انجینئرشوکت اللہ نے استعفی ایوان صدرکوبھجوا دیا ہے۔

دوسری طرف گورنر ہاؤس نے استعفے سے لاعلمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انجینئر شوکت اللہ معمول کی مصروفیات انجام دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال فروری میں اس وقت کے صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی ہدایت پر بیریسٹر معسود کوثر کی جگہ شوکت اللہ کا بطور گورنر تقرر کیا تھا۔  

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026