بدین: بس الٹنے سے تیس افراد زخمی

شائع April 30, 2014 اپ ڈیٹ April 30, 2014 07:51am

کراچی: پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع بدین میں زائرین کی ایک بس کے الٹنے سے کم از کم تیس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ واقعہ آج بدھ کی علی الصبح پیش آیا، جب زائرین کی یہ بس کراچی سے بدین میں واقعہ درگاہ لوراری شریف جارہی تھی۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر بدین کے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ بعض زخمیوں ضلع کے مختلف مقامی ہسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026