• KHI: Partly Cloudy 27.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.1°C
  • ISB: Cloudy 19.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.1°C
  • ISB: Cloudy 19.7°C

ایکس مین کا باکس آفس پر قبضہ

شائع May 26, 2014

ہالی وڈ کی سائنس فکشن فلم 'ایکس مین: ڈیز آف فیوچر پاسٹ' نے پہلے ہی ہفتے دس کروڑ ڈالر کمالئے۔

فلم آئی اور آتے ہی چھا گئی جس نے باکس آفس سے گاڈزیلا کا راج بھی ختم کردیا۔

کچھ الگ ہے تو کچھ نیا بھی، اسی وجہ سے فلم بین سینما گھروں کا رخ کر رہے ہیں۔

فلم نے امریکا میں صرف پہلے روز تین کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کمائے، جب کہ تین روز دس کروڑ ڈالر کے قریب بزنس کرلیا۔

فلم میں اس بار خوف اور دہشت کی نئی کہانی پیش کی گئی ہے جس میں لمحہ بہ لمحہ رگوں میں خون جماتا ہوا ایکشن تو موجود ہے۔

ساتھ ہی ہیو جیک مین کا مقابلہ پھر سے ان سفاکوں سے ہے جو دنیا میں بربادی پھیلانے کی فکر میں ہیں۔

برائن سنگر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں مائیکل فاس بینڈر، جیمز میکوئے، جینیفر لارنس، شان ایشمور، ہیلی بیری، ہیو جیک مین، اینا پیکوئن سمیت کئی دوسرے ستارے شامل ہیں۔

پل پل رونگٹھے کھڑے کر دینے والے مناظر پر مبنی یہ فلم رواں برس 23 مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی۔

فلم میں 'ہیوجیک مین' کے ایکشن اور 'جیمز مک کوائے' کے اسٹائل دھوم مچا رہے ہیں، باکس آفس پر ایکس مین کی کامیابیوں کا سفر ابھی جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025