• KHI: Partly Cloudy 22.9°C
  • LHR: Clear 16.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.9°C
  • LHR: Clear 16.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.4°C

اجتماعی شادی کی تقریب

شائع June 16, 2014

شادی کا بندھن دنیا میں سب سے مضبوط اور منفرد سمجھا جاتا ہے، خاص طور پر مشرقی ممالک میں تو یہ زندگی بھر کا تعلق ہوتا ہے اور یہی چیز یہاں کے خاندانی نظام کو مغرب کے مقابلے میں زیادہ مضبوط بناتی ہے۔

اب بات ہو اگر شادی کی تو پاکستان اور ہندوستان جیسے ممالک میں اس کی رسومات کو کون فراموش کرسکتا ہے جن کی رنگا رنگی کی مثال تو دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔

ایسی ہی ایک منفرد اجتماعی شادی کی تقریب نئی دہلی میں ہوئی جس میں شریک جوڑوں کی خوشی اور چمک دمک نے ماحول کو جگمگا کر رکھ دیا۔

رام لیلا میدان میں ہونے والی اس تقریب میں 92 کسی نہ کسی معذوری کے شکار مرد و خواتین زندگی بھر کے بندھن میں بندھے۔