• KHI: Partly Cloudy 23.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 13.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 23.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 13.5°C

روس: 12 کروڑ سال پرانے ڈائناسورز دریافت

شائع June 24, 2014

روسی سائنسدانوں نے ایسے ڈائناسورز کے ڈھانچے دریافت کیے ہیں جو تقریبا 12 کروڑ سال قبل دنیا پر گشت کیا کرتے تھے۔

سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے سائبیریا کے گاؤں شسٹاکووہ سے آٹھ فٹ زمین کے اندر کھدائی کرکے ان ڈھانچوں کو باہر نکالا۔ اس کام میں ٹیم کو تقریبا تین ہفتے کا وقت لگ گیا۔

سائبیریا کا یہ علاقہ ڈائناسورز کی دریافت کرنے والے سائنسدانوں کو مزکر سمجھا جاتا ہے جہاں اس سے قبل کئی دریافت ہوچکی ہیں۔

کھدائی کے عمل سے وابسطہ ٹیم کے ڈائریکٹر اولگا فیوفانووا نے اے ایف پی کو بتایا کہ ڈھانچے اب تک جڑے ہوئے ہیں اور بہت اچھی حالت میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر ایک ڈھانچہ تقریبا دو میٹر سے زیادہ لمبا ہے اور اس طرح کے ڈائناسور کی اتنی اچھی حالت میں دریافت غیر معمولی بات ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کھدائی کا کام مئی کے اختتام پر شروع کیا گیا تھا ۔

مقامی انتظامیہ نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ عوام ان ڈھانچوں کو جلد مقامی میوزیم میں دیکھ سکیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025