• KHI: Partly Cloudy 23.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 13.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 23.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 13.5°C

خلیجی ممالک میں پہلا روزہ اتوار کو ہوگا

شائع June 28, 2014

جدہ : سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ اتوار 29 جون کو ہوگا۔

ڈان نیوز کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک 1435ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے اعلیٰ عدالتی کونسل کا اجلاس ہوا۔

اعلیٰ عدالتی کونسل ممبران کو چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی جس پر کونسل نے اتوار انتیس جون کو پہلا روزہ ہونے کا اعلان کیا۔۔

متحدہ عرب امارات، ملائشیا، انڈونیشیا، عمان، اردن، فلسطین، لبنان، یمن اور مصر میں بھی پہلا روزہ انتیس جون کو ہوگا۔

البتہ یمن کی مذہبی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ پہلا روزہ ہفتہ 28جون کو ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025