راکھی کا تہوار

اپ ڈیٹ 11 اگست 2014

اگست کا مہینہ ہرسال ہی آزادی کی سالگرہ کی تقریبات سے مزین رہتا ہے۔ دنیا بھر میں موجود ہندو برادری نے راکھی کا تہوار روایتی جوش و خروش سے منایا اس روز بہنیں بھگوان سے بھائیوں کی حفاظت کی دعا کرتی ہیں اور ان کی کلائیوں پر راکھی باندھتی ہیں، پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری کے افراد بھی یہ تہوار مناتے ہیں۔

ہندو کیلنڈر کے مطابق ساون کے مہینے میں پورے چاند کے دن رکشا بندھن یا راکھی کا تہوار منایا جاتا ہے — رائٹرز فوٹو

بہنوں نے بھائیوں کی داہنی کلائیوں پر مختلف اقسام کی رنگ برنگی راکھیاں باندھ کر ایک دوسرے کو بہتر مستقبل اور عمر درازی کے لیے دعائیں دیں — پی پی آئی فوٹو

یہ ہندوؤں کے چار اہم تہواروں ہولی، راکھی، دشہرہ اور دیوالی میں سے ایک ہے — اے ایف پی فوٹو

ہندو، جین اور سکھ مذہب کے پیروکار ہر سال ساون کے مہینے میں چاند کی چودھویں رات کو یہ تہوار مناتے ہیں — اے ایف پی فوٹو

دکانوں پر اس حوالے سے خریداری کا ماحول بھی گرم رہا دو روپے سے لے کر دو سو روپے تک قیمتی راکھیاں خریدی گئیں — اے ایف پی فوٹو

بھائی بہن کے مقدس رشتے کی نشانی یہ تہوار زمانۂ قدیم سے اپنی پرانی دشمنی بھلا کر دوستی جوڑنے میں کامیاب رہا ہے — اے ایف پی فوٹو

اس روز بہنیں اپنے بھگوان سے بھائیوں کی حفاظت کی دعا کرتی ہیں اور ان کی کلائیوں پر راکھی باندھتی ہیں — رائٹرز فوٹو

احمد آباد میں یہ دو افراد رکشا بندھن کی مناسبت سے ہاتھ پر باندھنے والی راکھی کا ایک بڑا ماڈل تیار کرتے ہوئے  — اے پی فوٹو

ایک چھوٹے سے دھاگے میں اتنی طاقت ہوتی ہے کہ اس کے ذریعے دو فریقوں کے دلوں کی دوریاں مٹ جاتی ہیں اور پیار کی دھارا بہنے لگتی ہے — رائٹرز فوٹو

بھائیوں نے اسی خلوص اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے بہنوں کو مختلف تحائف دیے اور عہد کیا کہ وہ ہرحال میں ان کی حفاظت کریں گے — اے پی فوٹو

پاکستان میں بھی ہندو برادری نے روایتی جوش و خروش سے یہ تہوار منایا — آن لائن فوٹو