• KHI: Partly Cloudy 26.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.4°C
  • ISB: Cloudy 15.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.4°C
  • ISB: Cloudy 15.6°C

آسکر پسٹوریس پر قتل کا الزام ثابت نہیں ہوا، جج

شائع September 11, 2014

پریٹوریا: ساؤتھ افریقہ کی ایک عدالت نے قتل کے ملزم مشہور اولمپیئن آسکر پسٹوریس کو کے اقدام کو لاپرواہی پر مبنی قرار دیا ہے۔

اولمپک گولڈمیڈلسٹ پسٹوریس پر اپنی گرل فرینڈ ریوا اسٹینکیمپ کے قتل کا الزام ہے۔

جج نے فیصلے سے پہلے کے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پسٹوریس پر منصوبہ بندی سے قتل کرنے کا الزام ثابت نہیں ہو سکا ہے، لیکن ان کے لاپرواہ، اور جلد بازی میں اٹھائے گئے قدم کی وجہ سے ان کی گرل فرینڈ کی جان گئی۔

جج کے مطابق پسٹوریس پر غلطی سے قتل کرنے کا مقدمہ چل سکتا ہے۔

جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پسٹوریس نے انتہائی جلد بازی میں زیادہ طاقت کا استعمال کیا، جبکہ ان کے پاس سوچنے اور عمل کرنے کے لیے کافی وقت موجود تھا۔

عدالت نے فیصلے کو جمعے کے روز تک مؤخر کر دیا۔

اگر پسٹوریس پر قتلِ خطا ثابت ہوا، تو انہیں ساؤتھ افریقی قانون کے مطابق پانچ سال قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025