• KHI: Clear 26.1°C
  • LHR: Clear 18.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.5°C
  • KHI: Clear 26.1°C
  • LHR: Clear 18.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.5°C

ملک میں پولیو کے مزید تین کیسز کی تصدیق

شائع September 28, 2014

اسلام آباد : ملک میں پولیو کے مزید تین کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد رواں برس یہ تعداد 174 تک جاپہنچی ہے۔

قومی ادارہ صحت نے پولیو کے مزید تین کیسز کی تصدیق کی اور وزیراعظم کے پولیومانیٹرنگ سیل کے ایک عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ خیبرپختونخوا، بلوچتان اور فاٹا میں ایک، ایک کیس سامنے آیا ہے۔

اس کے مطابق کے پی کے ضلع تورغر کی یونین کونسل مداخیل کے ایک گاﺅں کی تین سالہ بچی کو اس مرض نے ہمیشہ کے لیے معذور بنادیا ہے۔

اسی طرح خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ کی بارہ ماہ کی بچی اور بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ کا بارہ ماہ کا بچہ پولیو کا شکار بنا۔

عہدیدار نے بتایا" کے پی اور بلوچستان میں والدین نے طبی ٹیموں کو اپنے بچوں کو ویکسین پلانے کی اجازت نہیں دی تھی جس کے باعث وہ اس مرض کا شکار ہوئے، جبکہ فاٹا میں جون 2012 کے بعد سے طالبان کی پابندی کے بعد سے انسداد پولیو مہم کا انعقاد نہیں ہوسکا ہے"۔

اس نے مزید بتایا کہ اس سال اب تک 122 پولیو کیسز فاٹا سے سامنے آئے ہیں، جبکہ خیبرپختونخوا میں تیس، سندھ میں پندرہ، بلوچستان میں پانچ اور پنجاب میں دو بچے اس کا شکار بنے ہیں۔

عہدیدار کا کہنا تھا"گزشتہ چند برسوں کے دوران ہر سال پولیو کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، 2012 میں 58 اور 2013 میں 93 کیسز رپورٹ ہوئے تھے"۔

ای پی آئی کے نیشنل منیجر ڈاکٹر رانا صدر نے ڈان کو بتایا کہ پولیو کیسز کی تعداد میں اضافے پر ملک گیر انساد پولیو مہم 29 ستنبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا"تین روزہ مہم کے دوران ساڑھے تین کروڑ کے قریب بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی، اس حوالے سے ای پی آئی کے دفتر میں ایک کنٹرول روم قائم کردیا گیا جہاں زیادہ خطرے والے علاقوں کو کور کرنا یقینی بنایا جائے گا"۔

ان کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں اس کنٹرول روم کو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی کل دے دی جائے گی جہاں عالمی ڈونرز ایجنسیوں کی جانب سے آزاد مانیٹرنگ بورڈ تشکیل دیا جائے گا، جبکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک چھت کے نیچے جمع کیا جائے گا تاکہ فوری طور پر متفقہ فیصلے کیے جاسکیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2025
کارٹون : 22 دسمبر 2025