• KHI: Partly Cloudy 27.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.8°C
  • ISB: Rain 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.8°C
  • ISB: Rain 13.2°C

یو این سربراہ کی واہگہ سانحہ کی مذمت

شائع November 3, 2014

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سربراہ بان کی مون نے واہگہ بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی ایسی کارروائی کا ہرگز کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔

پاک-انڈیا سرحد کے قریب واہگہ پر اتوار کو ایک خود کش بمبار نے حملہ کرتے ہوئے 60 افراد کو ہلاک جبکہ 120 سے زائد کو زخمی کر دیا تھا۔

یو این کے ترجمان نے بتایا کہ بان نے گزشتہ روز ہونے والے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے حملے کا کسی بھی صورت میں کوئی جواز نہیں۔

بان کی مون نے پاکستانی حکام پر زور دیا کہ حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹھرے میں پیش کریں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025