• KHI: Clear 18.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 9.9°C
  • KHI: Clear 18.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 9.9°C

پاک افغان سرحد پرجھڑپ، 5 'عسکریت پسند' ہلاک

شائع November 15, 2014

پشاور : چترال کے قریب پاک افغان سرحد پر آراندو کے مقام پر دہشت گردوں کے حملے میں پانچ مبینہ عسکریت پسند اور دو افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

جھڑپ کے نتیجے میں پاکستانی سرحد پر دو سیکیورٹی اہلکاراورخاتون سمیت دوعام شہری بھی زخمی ہوگئے۔

دہشت گردوں کے حملے کے جواب میں پاکستانی اورافغان فورسز کی جوابی کارروائی میں پانچ مبینہ عسکریت پسند مارے گئے۔

سرکاری و سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ عسکریت پسندوں نے آراندو کی سرحدی چیک پوسٹ پر افغان فورسز کو ہدف بنانے کی کوشش کی ، جبکہ فریقین کی جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے جس میں بھاری ہتھیار بھی استعمال کیے جارہے ہیں۔

چترال کے قائم مقام ضلعی پولیس سربراہ محمد خالی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عسکریت پسندوں نے سرحد کی دوسری جانب دبار چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا تاہم وہ ہلاکتوں کی تفصیلات بتانے سے قاصر ہیں۔

انہوں نے اس بات کی تصدیق ضرور کی کہ سرحد پار سے گولیاں پاکستانی علاقے آراندو میں بھی گریں جس سے ولیدہ بی بی اور حضرت جان نامی مقامی افراد زخمی ہوگئے۔

حملے کے دوران آراندو پولیس اسٹیشن کو بھی نقصان پہنچا ۔

خیال رہے کہ پاکستان اور افغانستان کی درمیانی سرحد پہاڑی علاقوں پر مشتمل ہے جہاں تک پولیس کی رسائی مشکل ہوتی ہے۔

سرحد کی طوالت کے باعث طالبان اور دیگر عسکریت پسند گروپوں کو متعدد مقامات سے آسانی سے سرحد عبور کرنے کا موقع بھی مل جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2025
کارٹون : 24 دسمبر 2025