• KHI: Sunny 29.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 20.6°C
  • KHI: Sunny 29.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 20.6°C

داتا گنج بخش کا عرس

شائع December 12, 2014

لاہور میں حضرت داتا گنج بخش کے نام سے مشہور صوفی بزرگ سید علی بن عثمان ال ہجویری کے 971 ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات جاری ہیں۔

اس موقع پر ملک بھر سے عقیدت مند یہاں آتے ہیں اور حاضری دینے کے ساتھ ساتھ منتیں اور دعائیں بھی مانگتے ہیں۔

مختلف علاقوں سے ملنگوں کی بڑی تعداد بھی یہاں اکھٹا ہوتی ہے جبکہ کئی گھنٹوں تک ڈھول کی تھاپ پر رقص کے ذریعے صوفیانہ رنگ میں رنگنے کی کوشش کی جاتی ہے۔