• KHI: Partly Cloudy 18.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.3°C

ممبئی حملہ کیس کا مرکزی ملزم نظر بند

شائع December 19, 2014

اسلام آباد : ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کو نظربند کر دیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن کو اڈیالہ جیل میں نظربند کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی دارالحکومت کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے گزشتہ روز ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت کی درخواست منظور کی تھی۔


مزید پڑھیں : ممبئی حملہ کیس کےمرکزی ملزم کی ضمانت


ذرائع کے مطابق حکومت نے ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم کی ضمانت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ضمانت منظور ہونے کے بعد گزشتہ روز ہی حکومت نے ذکی الرحمن کو اڈیالہ جیل میں نظربند کردیا تھا۔

ذکی الرحمن کو ایم پی او کے تحت نظربند کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025