ممبئی حملہ کیس کےمرکزی ملزم کی ضمانت

اپ ڈیٹ 18 دسمبر 2014
اسکرین گریب ۔ ۔ ۔ فوٹو: اسکرین گریب
اسکرین گریب ۔ ۔ ۔ فوٹو: اسکرین گریب

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

کوثر عباس زیدی پر مشتمل انسداد دہشت گردی عدالت نے ممبٔی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی درخواست ضمانت پر سماعت مکمل ہونے پر ملزم کو پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی دو روز قبل درخواست ضمانت دائر ہوئی تھی جس پر ایف آئی اے کے پروسیکوٹر نے درخواست ضمانت کی مخالفت کی تھی۔

ملزم کی جانب سے رضوان عباسی ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔

ڈان نیوز کے رابطہ کرنے پر ملزم کے وکیل رضوان عباسی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کے خلاف ممبئی حملہ کیس میں کوئی ٹھوس شواہد نہیں تھے جس پر عدالت نے ضمانت منظور کی۔

ذکی الرحمن لکھوی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی میں رکھا گیا تھا جبکہ اس مقدمے میں 6 دیگر ملزمان اب بھی جیل میں ہیں۔

ذکی الرحمن لکھوی پر بھارت کی جانب سے الزام لگایا گیا تھا کہ ممبٔی حملہ کیس کے یہ ماسڑ مائنڈ ہیں۔

جس پر پاکستان نے چند سال قبل انہیں مظفر آباد سے آتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا تھا اور مظفر آباد کے قریب ایک پہاڑی پر ذکی الرحمن لکھوی کے مدرسے کو بھی مسمار کر دیا گیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں