• KHI: Partly Cloudy 20.4°C
  • LHR: Cloudy 13.4°C
  • ISB: Rain 13.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.4°C
  • LHR: Cloudy 13.4°C
  • ISB: Rain 13.4°C

پشاور کا آرمی پبلک اسکول 12 جنوری سے کھولنے کا فیصلہ

شائع January 9, 2015

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور کے آرمی پبلک سکول کو 12 جنوری سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ صوبے کے دیگر تعلیمی ادارے بھی اسی تاریخ سے کھل جائیں گے۔

16دسمبر کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں رونما ہونے والے سانحے کے بعد حکومت پاکستان نے ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں اور اسکولوں کی سیکیورٹی سخت کردی تھی۔

حکومت نے تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے ملک کے دیگر تعلیمی اداروں پر حملے کی دھمکیوں اور خطرات کے پیش نظر موسم سرما کی تعطیلات میں بھی توسیع کردی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 16 دسمبر کو پشاور آرمی پبلک اسکول پر حملے میں 132 بچوں سمیت 141 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے تھے جس کی ذمے داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025