• KHI: Partly Cloudy 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C

سہیل خان بھی انجری کا شکار

شائع February 9, 2015

سڈنی: پاکستان کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں اور جنید خان اور محمد حفیظ کے بعد فاسٹ باؤلر سہیل خان بھی انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔

پیر کو بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ میں سہیل خان بھی پنڈلی کے زخم کے سبب ان فٹ ہوگئے ہیں۔

ڈاکٹروں نے 30 سالہ سہیل خان کو دو دن آرام کا مشورہ دیا ہے۔

انجری کا شکار ہونے سے قبل سہیل نے بنگلہ دیش کے خلاف چھ اوورز میں 18 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔

باخبر ذرائع کےمطابق،، سہیل خان کی انجری بھی حفیظ کی طرح کی ہے اور ان کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ زخموں سے چور پاکستانی ٹیم اس سے پہلے محمد حفیظ اور جنید خان کی خدمات سے بھی محروم ہو چکی ہے۔

گذشتہ روز محمد حفیظ ان فٹ ہونےکےسبب ورلڈکپ سے باہر ہو گئے تھے، ڈاکٹروں نے انہیں تین سے چار ہفتے تک آرام کا مشورہ دیا ہے۔

حفیظ کے متبادل کے طور پر ناصر جمشید کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

حفیظ سے پہلے فاسٹ باؤلر جنید خان بھی ان فٹ ہو کر ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر ہو چکے ہیں جبکہ سہیل تنویر اور عمر گل بھی اپنی فٹنس سے چیئرمن پی سی بی کو متاثرکرنےمیں ناکام رہےہیں۔

پاکستانی ٹیم بدھ کو سڈنی میں اپنے دوسرے وارم اپ میچ میں انگلینڈ کا مقابلہ کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025