• KHI: Sunny 20.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.5°C
  • KHI: Sunny 20.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.5°C

قائداعظم ریزیڈنسی حملے کا 'ماسٹر مائنڈ' ہلاک

شائع April 10, 2015

کوئٹہ : فرنٹیئر کور (ایف سی) کے ترجمان نے زیارت میں قائداعظم ریزیڈنسی پر حملے کا کامسٹر مائنڈ ایک ٹارگٹڈ چھاپے کے دوران ہلاک ہوگیا ہے۔

ایف سی ترجمان خان واسع کے مطابق ضلع بولان کے علاقے مچھ میں چھاپے کے دوران جھڑپ کے نتیجے میں قائداعظم ریزیڈنسی پر پندرہ جون 2013 کو ہونے والے حملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ محمود عرف ماما سمیت تین عسکریت پسند مارے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ مبینہ ماسٹر مائنڈ صوبے میں نسلی قتل و غارت میں بھی ملوث تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ عسکریت پسند مچھ کے علاقے میں ایک ہندو تاجر کے قتل کے معاملے میں بھی ملوث تھے۔

ایف سی نے کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں کے قبضے سے ہتھیار اور ایمونیشن بھی برآمد کیا۔

خیال رہے کہ عسکریت پسندوں نے تیرہ جون 2013 کو حملہ کرکے قائداعظم کی آخری رہائشگا زیارت ریزیڈنسی کو تباہ کردیا تھا جس کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔

یہ ریزیڈنسی بعد میں دوبارہ تعمیر کی گئی اور اس کا افتتاح 14 اگست 2014 کو ہوا۔

دوسری جانب کوئٹہ پولیس نے سو کلو گرام دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے کر دہشتگردی کی ایک کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

کوئٹہ پولیس کے سربراہ رزاق چیمہ نے بتایا کہ پولیس نے ہزار گنجی کے علاقے میں چھاپہ مار کر سو کلوگرام دھماکہ خیز مواد برآمد کیا جسے دہشتگردوں نے ایک خالی جگہ پر چھپا رکھا تھا۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ چھاپے کے دوران کوئی گرفتاری نہیں ہوسکی کیونکہ ملزم موقع واردات سے فرار ہوگئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ انٹیلی جنس رپورٹس پر پولیس اور انسداد دہشتگردی فورس نے چھاپہ مارا۔

کارٹون

کارٹون : 19 مارچ 2026
کارٹون : 18 مارچ 2026