کراچی: ڈان کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ مسعود حامد قتل

اپ ڈیٹ 18 اپريل 2015
پاکستان ہیرالڈ پبلیکیشنز لمیٹڈ کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ مسعود حامد—۔فائل فوٹو
پاکستان ہیرالڈ پبلیکیشنز لمیٹڈ کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ مسعود حامد—۔فائل فوٹو

کراچی: پاکستان ہیرالڈ پبلیکیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ مسعود حامد جمعہ کی رات فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔

ڈان میڈیا گروپ کے جاری بیان میں کہا گیا کہ مسعود حامد کی لاش ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے فیز - 8 میں ان کی گاڑی میں پائی گئی۔

مسعود حامد کو سر میں ایک گولی لگی اور بظاہر وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ حملہ آور پستول گاڑی میں چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

ایس ایس پی طارق دھاریجو نے بتایا کہ قتل کی تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن افسر مقررکیا جا رہا ہے اور اس قتل کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جائیں گی۔

مسعود حامد پچھلے 28 سالوں سے ڈان گروپ سے وابستہ تھے اور اپنی بہترین قائدانہ صلاحیتوں کے باعث انھوں نے ڈان کے لیے بہترین مارکیٹنگ ٹیم تشکیل دی۔

اے پی این ایس کے سابق جنرل سیکریٹری مسعود اخباری صنعت کی ترقی کے لیے بھی متحرک تھے۔

انہوں نے لواحقین میں ایک بیوہ، ایک بیٹی اور بیٹا چھوڑا ہے۔

مسعود حامد کے قتل پر اظہارِ تعزیت

وزیر اعظم نواز شریف نے مسعود حامد کے قتل پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے قتل کو قابل مذمت فعل قرار دیتے ہوئے مقتول کے اہل خانہ سے اظہار ہمدری بھی کیا۔

جبکہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے بھی مسعود حامد کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

مسعود حامد کے قتل پر ان کے ساتھیوں اور خیر خواہوں نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے دکھ کا اظہار ان الفاظ میں کیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

YAMIN Apr 18, 2015 10:41am
Why the Hell, this impotent government cease all illegal weapons of all kind.If there is a will there is a way other than issuing disgraceful and deceitful statements of NOTICE taken and INVESTIGATION ordered.PEOPLE of PAKISTAN as you sow so shall you reap.Present JUNTA is the reflection of your VOTE.