کشمیر میں ایک مرتبہ پھر پاکستانی پرچم لہرادیا گیا

شائع May 1, 2015

سری نگر: ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی ریاست کے خلاف مظاہرہ کررہے افراد نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی پرچم لہرا دیے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریلی میں 15 سے 20 پاکستانی پرچم موجود تھے جنہیں حریت رہنما سید علی گیلانی کے حمایتیوں نے لہرایا۔

مزید پڑھیں: ہندوستان: کشمیر میں پاکستانی پرچم

85 سالہ گیلانی حریت کانفرنس کے چیئرمین ہیں جو حال ہی میں تین ماہ نئی دہلی میں رہنے کے بعد وادی واپس آئے ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ ایک اور کشمیری رہنما مسرت عالم کو پاکستانی جھنڈا لہرانے اور پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر سری نگر میں گرفتار کیا گیا تھا۔

بعدازاں انہوں نے بیان دیا تھا کہ کشمیر میں بہت عرصے سے ایسا ہوتا آرہا ہے اور پاکستانی پرچم لہرانے میں کوئی حرج نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025