• KHI: Partly Cloudy 27°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 27°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.8°C

حیرت انگیز ویب سائٹ جو بتائے آپ کی عمر

شائع May 2, 2015

اگر تو اپنی تصاویر دیکھ کر آپ سوچتے ہیں کہ دیگر افرادکو آپ کی عمرکتنی لگتی ہوگی تو مائیکروسافٹ نے اس سلسلے میں آپ کی مدد کے لیے ایک نئی ویب سائٹ متعارف کرا دی ہے۔

مائیکروسافٹ نے http://how-old.net/# نامی سائٹ متعارف کرائی ہے جو کسی اپ لوڈ تصویر کا تجزیہ کرکے مذکورہ شخص کی عمراور جنس کا تعین کرتی ہے۔

مائیکروسافٹ کی مشین لرننگ بلاگ کے مطابق اس پراجیکٹ کا آغاز کمپنی کے انجنئیرز نے ایک سادہ تجربے کے لیے کیا تھا۔

درحقیقت وہ چہروں کی شناخت کرنے والے ایک نئے سافٹ ویئر کو تفریح کے لیے استعمال کررہے تھے اور انہوں نے اسے لوگوں کو متعارف کراتے ہوئے ان کے خیالات جاننے کا فیصلہ کیا۔

حیرت انگیز طور پر صرف چند گھنٹوں کے اندر ہی اس تجربے میں شرکت کرنے والے افراد کی تعداد 30 ہزار تک پہنچ گئی کیونکہ ان کے اندر یہ جاننے کا اشتیاق تھا کہ اپنی تصویر میں وہ کس عمر کے نظر آتے ہیں۔

تاہم اگر یہ ویب سائٹ آپ کی تصویر کا تجزیہ کرکے عمر غلط بتائے تو زیادہ غصہ مت ہو کیونکہ ہر تصویر پر اس سائٹ کے نتائج مختلف ہوتے ہیں تو بس چند تصاویر کو اپ لوڈ کرکے جاننے کوشش کرتے رہیں۔

تبصرے (2) بند ہیں

sana May 03, 2015 03:35am
!!!اچھی چیز ہے قایم علی شاہ کی عمر پتا چل جاے گی
محمد May 03, 2015 09:42am
اتنی خاص خبر تو نہیں ہے کہ اسے صفحۂ اوّل پہ جگہ دی جائے۔ اور یہ ویب سائٹ اکثر غلط عمر بھی بتاتی ہے۔ اس خبر کو تو تنز و مزاح والے حصہ میں ہونا چاہیئے-

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025