• KHI: Fajr 4:15am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:21am Sunrise 4:58am
  • ISB: Fajr 3:16am Sunrise 4:58am
  • KHI: Fajr 4:15am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:21am Sunrise 4:58am
  • ISB: Fajr 3:16am Sunrise 4:58am

گجرانوالہ: ن لیگ کے ایم پی اے رانا شمشاد قتل

شائع May 31, 2015 اپ ڈیٹ June 1, 2015
رانا شمشاد —
رانا شمشاد —

گجرانوالہ : حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ – نواز کے رکن پنجاب اسمبلی رانا شمشاد ، ان کا بیٹا اور ایک پارٹی ورکر کامونکی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق، شمشاد اپنے بیٹے علی، بھتیجے علی اشفاق اور ایک پارٹی ورکر شاکرکے ہمراہ اتوار کو کوٹ راجا میں واقع اپنے فارم ہاؤس سے گھر جا رہے تھے جب مبینہ طورپر ایک کالی گاڑی میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ نقاب پوش حملہ آور باآسانی فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر چاروں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا لیکن شمشاد، ان کے بیٹے علی زخموں کی تاب نہ لا سکے۔

علی اشفاق اور شاکر کو تشویش ناک حالت میں لاہور منتقل کیا گیا لیکن شاکر بھی راستے میں دم توڑ گئے۔

پی پی- 100 گجرانوالہ سے پاکستان مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والےشمشاد کا شمار پنجاب کی بااثر شخصیات میں ہوتا تھا۔

وہ پی ایم ایل-ق لیگ کی پنجاب حکومت میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بھی رہ چکے تھے۔

گجرنوالہ سٹی پولیس افسر کے مطابق ضلع کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر ناکے لگا دیے گئے ہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے حکام کو مجرم پکڑنے کی ہدایات کر دیں۔

کارٹون

کارٹون : 1 جون 2024
کارٹون : 31 مئی 2024