• KHI: Sunny 26.3°C
  • LHR: Sunny 20.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 17.8°C
  • KHI: Sunny 26.3°C
  • LHR: Sunny 20.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 17.8°C

کولمبو ٹیسٹ سے قبل حارث سہیل زخمی

شائع June 24, 2015 اپ ڈیٹ June 26, 2015

کراچی: پاکستان کے ٹیسٹ بلے باز حارث سہیل کولمبو ٹیسٹ سے قبل کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں جس کے باعث انہیں وطن واپس بلایا جا سکتا ہے۔

تاہم چیف سلیکٹر ہارون رشید نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ٹیم مینجمنٹ نے ابھی حارث سہیل کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

سابق ٹیسٹ بلے باز نے بتایا کہ حارث کے کندھے میں پریکٹس سیشن کے دوران جھٹکا آیا لیکن ٹیم مینجمنٹ ابھی ان کا بہترین بلے بازوں سے معائنہ کرا رہی ہے اور ان کو ٹیم کے ساتھ رکھنے یا وطن واپس بھیجنے کے حوالے سے جلد فیصلہ کر لے گی۔

بائیں ہاتھ کے بلے باز گال میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کا حصہ نہیں تھے لیکن وہ ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی جانب سے مستقل مزاجی سے اسکور کرنے والے بلے باز ہیں اور ٹیسٹ میچوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کیلئے تیار ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے حارث سہیل کو انجری سے صحتیابی کیلئے دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے تاہم ابھی وطن واپس بھیجنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

اس موقع پر چیف سلیکٹر نے تسلیم کیا کہ بندلہ دیش کی ہندوستان کے خلاف سیریز میں فتح سے پاکستان کا چیمپیئنز ٹرافی تک رسائی کا سفر مزید دشوار ہو گیا ہے۔

انگلینڈ میں 2017 میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں ستمبر 2015 تک آئی سی سی رینکنگ کی ابتدائی آٹھ پوزیشنز پر موجود ٹیمیں شرکت کی اہل ہوں گی۔

ہارون رشید نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز ختم ہونے کے بعد ہم اپنی رینکنگ بہتر بنانے کیلئے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز جیتنے پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں گے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad khan Khan Yousafzai of Jun 24, 2015 11:19pm
حارث سہیل ٹیسٹ ٹیم کا حصہ نہیں تھے ٹسٹ میں کوئی فرق نہیں پڑیگا ٹیم میں کسی تبدیلی کا بھی کوئی حاص امکان نہیں سہیل کو واپس بھیجنا چاہئے تاکہ یہاں علاج ھوسکے اور ارام بھی مل جائے ون ڈے میں ابھی وقت باقی ھیں امید ھے کہ وہ اس سے قبل فٹ ھوجائے فی الحال ٹیم کو ٹسٹ پر توجہ کی ضرورت ھے. لیکن ساتھ ہی اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ھے کہ جسمانی طور پر تندرست کھلاڑی ٹیم کا حصہ ھوں

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2025
کارٹون : 22 دسمبر 2025