• KHI: Sunny 24.2°C
  • LHR: Sunny 17.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 16.5°C
  • KHI: Sunny 24.2°C
  • LHR: Sunny 17.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 16.5°C

وہاب ریاض انجری کا شکار، سیریز سے باہر

شائع June 26, 2015

کولمبو: پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز بیٹنگ کےدوران بائیں ہاتھ پر گیند لگنے سے فاسٹ بالر وہاب ریاض فریکچر کا شکار ہوکر سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ کے دوران وہاب ریاض کے بائیں ہاتھ پر سری لنکا کے فاسٹ بالر دشمنتا چمیرا کی گیند لگی۔

29 سالہ باؤلر نے 9 اوورز کرائے تاہم تکلیف کے باعث انھیں گراؤنڈ سے بھیج دیا گیا اور ایکسرے کے بعد ان کے ہاتھ میں ہیئرلائن فریکچر کی تشخیص ہوئی۔

اس انجری کے بعد وہاب ریاض کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کا حصہ نہیں ہیں۔

ٹیم منیجر نوید چیمہ نے رپورٹرز سے گفتگو میں وہاب کی انجری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 'وہ کم ازکم 2 ہفتے تک نہیں کھیل سکیں گے'۔

وہاب کی جگہ راحت علی کو تیسرے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جو دورہ بنگلہ دیش کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کے بعد اب فٹ ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:کولمبو میں پاکستان ڈھیر، سری لنکن گرفت مضبوط

پاکستانی ٹیم دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں 138 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی جبکہ سری لنکا نے ایک وکٹ پر 70 رنز بنائے تھے۔

اب وہاب ریاض جیسے اہم کھلاڑی کی غیر موجودگی کولمبو ٹیسٹ میں پاکستان کو مزید مشکلات کا شکار کردے گی اور ٹیم کو سنبھالا دینے کے لیے جنید خان، ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ کے کندھوں پر دباؤ بڑھ جائے گا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Iqbal Jun 26, 2015 12:20pm
These empires should be fine. Due to this reason the Pakistan may lose the game

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2025
کارٹون : 22 دسمبر 2025