• KHI: Partly Cloudy 20.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.8°C

پی پی پی کو ایک اور دھچکا، صمصام بخاری پی ٹی آئی میں شامل

شائع July 1, 2015

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کو پنجاب میں ایک اور دھچکا اس وقت پہنچا جب سابق وزیر مملکت صمصام بخاری اوکاڑہ سے پارٹی کے کچھ اعلی عہدے داروں کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔

صمصام بخاری اور پنجاب سے پی پی پی کے کئی دوسرے رہنماؤں نے بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کی سینئر رہنما شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین بھی موجود تھے۔

بدھ کو میڈیا سے گفتگو میں بخاری نےکہا کہ پی پی پی مفاہمتی پالیسی اور دوستانہ اپوزیشن کی وجہ سے پنجاب میں حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ-ن کی ’بی ٹیم‘ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ن-لیگ کی حکمرانی قابل قبول نہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہر گزرتے دن کے ساتھ پی ٹی آئی کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہاہے اور پارٹی کے نظریے کے حامیوں کیلئے دروازے کھلے ہیں۔

’پرانے اور نئےارکان میں کوئی امتیاز نہیں اور پارٹی کے منشور پر متفق لوگوں کے ساتھ ایک جیسا برتاؤ کیا جائے گا‘۔

رواں ہفتے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے پی پی پی کے سابق ضلعی صدر اشرف سوہنا بھی اس موقع پر قریشی اور بخاری کے ہمراہ موجود تھے۔

سوہنا نے صحافیوں کو بتایا کہ پی پی پی اب بڑی سیاسی قوت نہیں رہی۔’کوئی بھی زی شعور شخص پی پی پی کے پلیٹ فارم سے سیاست کرنے کی نہیں سوچے گا‘۔

سوہنا کے مستعفی ہونے سے پی پی پی میں خطرے کی گھنٹیاں بجنے لگیں، جس کے بعد سینئر نائب صدر رانا گل ناصر کی صدارت میں اوکاڑہ میں پارٹی کے ضلعی چیپٹر کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پارٹی کے ضلعی جنرل سیکریٹری فاروق اشرف نے شرکا کو بتایا کہ سوہنا کئی مہینوں سے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی کوشش کر رہے تھےاور پارٹی امور میں ان کی دلچسپی ختم ہو چکی تھی۔

سوہنا کے جانے کے بعد پی پی پی قیادت نے دو سابق وفاقی وزرا بخاری اور نذر گوندل سے رابطہ کیا، جن کے بارے میں خیال تھا کہ وہ بھی مختلف وجوہات کی بنا پر اپنی راہیں جدا کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

پی پی پی مرکزی پنجاب کے صدر منظور وٹو نے پارٹی قیادت کی ہدایت پر گوندل اور بخاری سے رابطہ کرتے ہوئے ان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی قیاس آرئیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

وٹو نے ڈان کو بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے ان اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے عزم کیا کہ وہ پارٹی اور اس کی قیادت کے ساتھ ہیں۔ تاہم ، بدھ کو بخاری نے پی پی پی میں اپنا استعفی جمع کرا دیا۔

تبصرے (4) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Yousafzai Jul 02, 2015 12:14am
فصلی بٹیرے ھیں موقعہ کی تلاش میں ادھر اُدھر ھوجاتے ھیں پی ٹی آئی کو بھی زیادہ خوش ھونے کی ضرورت نہیں یہ لوگ پی ٹی آئی میں ایسے نہیں آئے کچھ وعدے وعید کے آئے ھونگے یہ صرف ٹکٹ کیلئے نہیں ائے یہ عہدے اور اختیارات بھی مانگینگے جس کی وجہ سے پی ٹی آئی والے بھی ادھر اُدھر ھونگے شاہ محمود اور جھانگیر ترین کی عہدوں کو کوئی حطرہ نہیں لیکن دوسرے عہدے حطرے میں ھونگے یاد رہے کہ یہ لوگ 2013 کے انتخابات میں ہار گئے تھے اول تو نئے انتخابات کا کوئی امکان تو نہیں لیکن اگر کسی اور کے دباؤ میں الیکشن کرنا پڑا تو مسلم لیگ ن کو پنجاب میں شکست دینا ناممکن ھوگا
Muhammad Ayub Khan Jul 02, 2015 01:56am
پی پی پی مفاہمتی پالیسی اور دوستانہ اپوزیشن
Yusuf Awan Jul 02, 2015 06:46am
Israr Muhammad sahab! Is news main focus PPP hai jab k aap PTI aor PML(N) ki baat kar rehe hain......
Haider Shah Jul 02, 2015 04:07pm
PTI has long controversial Ideology which had never been outcome clean. Now PTI let others RATS to join the party it becoming more and more controversial party for all new generation. PS> NWFP what their performance in last 18th months ? and now their MP's and MNA get paid from Federal Gov while they were in Islamabad, how on earth have not have self dignity? Yes PTI PM's and MNA don't

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2025
کارٹون : 24 دسمبر 2025