برازیل میں کنفیڈریشن کپ کے دوران احتجاجی مظاہرے
برازیلیا: برازیل میں کنفیڈریشن کپ فٹبال ٹورنامنٹ جاری ہے لیکن عوام کو فٹبال ٹورنامنٹ سے زیادہ اپنے مسائل کی فکر ہے اور ان کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی ہے-
مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت فٹبال کے بڑے مقابلوں سے پہلے انہیں حقوق دے۔
کنفڈریشن کپ فٹبال میں دنیا کی صف اول کی ٹیمز ایکشن میں نظر آرہی ہیں تاہم برازیل کی عوام اس ٹورنمنٹ کے انعقاد سے خوش نظر نہیں آرہی-
ملک کے کئی بڑے شہروں میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے عوام کیساتھ پولیس کے سلوک اور کرپشن کیخلاف شدید نعرے بازی کی-
برازیل کے عوام کا مطالبہ ہے کے ایسے ٹورنمنٹز کے انعقاد سے پہلے ان کو ان کے حقوق دیے جائیں، ملک میں ایسے حالات نہیں کے وہاں ورلڈ کپ اور اولمپکس جیسے بڑے مقابلوں کا انعقاد کیا جا سکے-
ریو شہر میں اسیمبلی بلڈنگ کے سامنے پولیس نے عوام کیخلاف مورچہ بندی کرلی اور پوری رات وہاں پر لوگوں کا احتجاج جاری رہا جس کے بعد حکومت کے نمائندوں نے مظاہرین سے بات کر کے مسائل حل کرنے کا یقین دلایا-












لائیو ٹی وی