• KHI: Sunny 14.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C
  • KHI: Sunny 14.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C

انوشکا شرما فیئرنس کریموں کی مخالف

شائع July 31, 2015

آج کل گوری رنگت کو خوبصورتی کا معیار سمجھا جاتا ہے اور متعدد اداکار ان کریمز کے اشتہارات کو پروموٹ بھی کرتے نظر آتے ہیں مگراداکارہ انوشکا شرما گوری رنگت کے دعوے کرنے والی کریمز کے خلاف ہیں۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق انوشکا شرما کا ایک ایونٹ کے دوران کہنا تھا کہ وہ اس قسم کی کریمز کو پروموٹ نہیں کریں گی۔

انوشکا شرما اس سے قبل شیمپو اور لوشنز جیسے اشتہاروں میں کام کرچکی ہیں جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اشتہارات میں کام ضرور کریں گی البتہ ایسے اشتہارات جو کسی کو کسی سے کم تر ثابت کریں یا کسی کی دل آزاری کریں ان اشتہارات میں وہ کام نہیں کریں گی۔

حال ہی میں بولی وڈ اداکار عمران ہاشمی نے مردوں کی رنگ گورا کرنے والی کریم کا اشتہار کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ رنگ گورا کرنے سے گرل فرینڈز بنائی جاسکتی ہیں البتہ نوکری حاصل نہیں کی جاتی۔

بولی وڈ اداکارہ اور ہدایت کار نندیتا داس بھی 'ڈارک از بیوٹی فل' نامی مہم کا حصہ ہیں اور کئی بار جسمانی رنگت کے حوالے سے بات کرتی نظر آئی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2025
کارٹون : 24 دسمبر 2025