حقانی کی ہلاکت: طالبان کے ایک گروہ کی تردید
پشاور: افغان طالبان کے ایک گروہ کی جانب سے حقانی گروپ کے سربراہ مولانا جلال الدین حقانی کے انتقال کی خبر کی تردید کر دی گئی ہے۔
طالبان دھڑے کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے جلال الدین حقانی کی موت کی خبروں کو تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔
گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی : طالبان کمانڈر جلال الدین حقانی انتقال کر گئے
افغانستان کے طالبان کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ جلال الدین حقانی بیمار تھے، اب صحت یاب ہوچکے ہیں۔
![]() |
| طالبان کی ویب سائٹ پر ہلاکت کی تردید آئی ہے... فوٹو: اسکرین شاٹ |
خیال رہے کہ گزشتہ روز حقانی نیٹ ورک کے سپریم کمانڈر جلال الدین حقانی انتقال کی خبریں سامنے آئی تھیں۔
ڈان نیوز پشاور کے بیورو چیف علی اکبر کے مطابق طالبان ذرائع نے جلال الدین حقانی کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔
خیال رہے کہ جلال الدین حقانی کی ہلاکت کی خبریں اس سے قبل بھی آتی رہی ہیں تاہم کبھی بھی ان کی تصدیق نہیں کی جا سکی۔
جلال الدین حقانی کا شمار طالبان کے اہم کمانڈرز میں ہوتا ہے اور ان کا نام امریکا مطلوب افراد کی فہرست میں بھی شامل ہیں۔
طالبان ذرائع نے بتایا تھا کہ وہ تقریباً ایک سال قبل طبعی وجوہات کی بنا افغانستان میں ہلاک ہوئے جس کے بعد انہیں افغانستان کے صوبہ خوست میں دفنایا گیا۔













لائیو ٹی وی
تبصرے (1) بند ہیں