• KHI: Clear 19.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.8°C
  • KHI: Clear 19.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.8°C

’کامیاب اداکار نہیں ہوں‘

شائع August 11, 2015

بولی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی کا کہنا ہے کہ وہ خود کو ایک کامیاب اداکار نہیں سمجھتے اور نہ ہی کامیاب اداکاروں کی فہرست میں خود کو شامل کریں گے۔

نوازالدین صدیقی کی حال ہی میں ریلیز فلم بجرنگی بھائی جان کو باکس آفس پر کامیابی حاصل ہوئی تھی، جس میں ان کی اداکاری کو بھی خوب پسند کیا گیا۔

فلم بجرنگی بھائی جان کی کامیابی کے بعد نوازالدین بڑے اداکاروں میں شمار ہونے لگے ہیں البتہ بولی وڈ لائف کو دیے ہوئے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ آج بھی خود کو ایک چھوٹا اداکار ہی سمجھتے ہیں البتہ لوگوں کا رویہ ان سے کافی تبدیل ہوگیا ہے۔

تاہم اس بار اداکار نوازالدین صدیقی سلمان خان اور شاہ رخ خان کے بغیر اپنی آںے والی فلم ’منجھی دی ماؤنٹین مین‘ میں مرکزی کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

نوازالدین کا فلم 'منجھی' کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ ان کے کیرئیر کا اب تک کا سب سے مشکل کردار ہے، اور اس فلم میں کی جانے والی محنت کو وہ اپنی پوری زندگی کی محنت کے برابر سمجھتے ہیں۔

کیتن مہتا کی ہدایت میں بننے والی فلم ’منجھی دی ماؤنٹین مین‘ 21 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025