آزادی پلے لسٹ

آزادی پلے لسٹ

ترتیب: ڈان نیوز

ڈان نیوز کے اینکرز اور پروڈیوسرز نے چند بہترین ملی نغمے منتخب کیے ہیں، جن سے ہم سب کی بہت ساری یادیں وابستہ ہیں، اور جو آپ سننے کے ساتھ ساتھ گنگنائے بغیر نہیں رہ سکتے، اور شاید آپ یہ تب بھی گنگناتے ہوں گے جب آپ نے بولنا نہیں سیکھا تھا۔

ہمارے اینکرز اور پروڈیوسرز، جو چوبیس گھنٹے کام کرتے ہیں تاکہ آپ تک درست خبریں اور معیاری پروگرام لائے جائیں، آج انہوں نے اپنی ذاتی پسند سے نغمے منتخب کیے ہیں، جو آپ آزادی ویک اینڈ پر پوری آواز میں پلے کر سکتے ہیں۔

1957 فلم بیداری سے نغمہ، جنہیں ہر پاکستانی جانتا ہے، اور اس کا بعد از آزادی ورژن "آؤ بچو سیر کرائیں تمہیں پاکستان کی" ہماری لسٹ میں پہلا نغمہ ہے، جو ہمیں وقت میں 68 سال پہلے لے جاتا ہے۔

` `

1: یہ ہے زندگی

ہر روز صبح 9 بجے سائرہ کبیر ہمارے دن کے خوشگوار آغاز کے لیے پروگرام 'یہ ہے زندگی' لے کر حاضر ہوتی ہیں۔ ان کا پسندیدہ نغمہ سدابہار کلاسک 'دل دل پاکستان' ہے۔

` `

*2: ذاکرز کچن*

اس کے بعد 11 بج کر 5 منٹ پر شیف ذاکر آتے ہیں۔ انہیں 80 کی دہائی میں گایا گیا عالمگیر کا نغمہ 'خیال رکھنا' پسند ہے۔

` `

3: نیوز ٹیم

نازش، سمیعہ، سعدیہ، سحرش، معظم، شائستہ، محبوب، بلال، یہ سب دن رات آن ایئر رہتے ہیں اور ہمیں دن رات باخبر رکھتے ہیں۔ انہوں نے جواد احمد کا 'تم ہی پاکستان ہو' منتخب کیا ہے۔

` `

4: خبر سے خبر

فرید رئیس شام 7 بج کر 5 منٹ پر 'خبر سے خبر' پیش کرتے ہیں، اور ان کا پسندیدہ نغمہ 'اے وطن پیارے وطن' ہے۔

` `

لیکن فرید کے پروڈیوسر لیاقت جتوئی سے ان کی پسند کا نغمہ پوچھا گیا تو ان کا فوری جواب تھا میڈم نور جہاں کا 'ہر لحظہ ہے مومن'۔

` `

5: جائزہ

امیر عباس جو رات 8 بج کر 5 منٹ پر جائزہ پیش کرتے ہیں، ان کا پسندیدہ نغمہ نیرہ نور کا 'وطن کی مٹی گواہ رہنا' ہے۔

` `

امیر کے پروڈیوسرز عدنان طارق اور نادر حسین زیادہ پرانی چیزوں کے شائق نہیں، اور انہوں نے جواد احمد کا 'او میرے یار' منتخب کیا۔

` `

6: نیوز آئی کی میزبان مہر بخاری عباسی

پرائم ٹائم کی لیڈ مہر بخاری عباسی روز رات 10 بج کر 5 منٹ پر نیوز آئی پیش کرتی ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹیم ممبران نادیہ، ظہور، آصف، اور عارف کے ساتھ اسٹرنگز کا 'میں تو دیکھوں گا' منتخب کیا ہے۔

` `

7: ذرا ہٹ کے

مبشر زیدی اور ضرار کھوڑو نے سہیل رانا کا 'میں بھی پاکستان ہوں' منتخب کیا۔ اور اس کی وجہ مبشر کے کرکٹ میں ابتدائی سال ہیں، اور اس کھیل کے لیے ان کی محبت ہے۔ ضرار اس پر تبصرہ نہیں کرتے لیکن اگر یہ دونوں ایک چیز پر متفق ہوجائیں تو انہیں واقعی داد دینی چاہیے۔

` `

ان کے پروڈیوسر ذیشان طاہر اور نوشین طارق اپنے اینکرز سے ایک بالکل مختلف زمانے کے ہیں۔ یہ ہم ان کے میوزک کے انتخاب کو دیکھتے ہوئے کہہ سکتے ہیں۔ انہوں نے احمد جہانزیب کا 'سب سے پہلے پاکستان' منتخب کیا۔

` `

8: دوسرا رخ

ویک اینڈ پرائم ٹائم اینکر بتول راجپوت کو لافانی نغمہ کو جنون بینڈ کا 'جذبہ جنون' پسند ہے، جسے دنیا کے ہر کونے میں موجود پاکستانی جانتا ہے، پسند کرتا ہے، گاتا ہے، اور کرکٹ ٹیم کے ہر چھکے پر گنگنانا پسند کرتا ہے۔

` `

لیکن ان کے پروڈیوسرز عثمان احمد اور وقاص علی چند دہائیوں پہلے کے نغمے 'اے قائدِ اعظم تیرا احسان ہے' کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔

` `

9: ان فوکس

ہمارے اینکر جواد احمد صدیقی جو ہر ویک اینڈ پر 8 بج کر 5 منٹ پر ملک بھر کے اسکینڈلز اور فراڈز کے حوالے سے تابڑ توڑ سوالات کرتے ہیں، انہوں نے اپی ٹیم عثمان، جواد، اور عظمیٰ کے ساتھ مل کر استاد نصرت فتح علی خان کے 'میرا انعام پاکستان' کو منتخب کیا ہے، جنہوں نے پاکستانی قوالی کو دنیا بھر میں روشناس کروایا۔

` `

آپ 16 اگست کو استاد نصرت فتح علی خان کی برسی پر انہیں ڈان نیوز کا خراجِ تحسین بھی دیکھ سکتے ہیں۔

10: ریڈ

علی ہاشمی جو کرائم اسٹوریز منظرِ عام پر لاتے ہیں اور تمام مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے پروگرام تیار کرتے ہیں، انہوں نے بینجامن سسٹرز کا 'ہم زندہ قوم ہیں' منتخب کیا۔

` `

11: آپ کی کہانی

وہ کہانیاں جو ان کہی رہ جاتی ہیں، ہر ہفتے اور اتوار کو شمائلہ اور ان کے پروڈیوسر پیرزادہ رضوان سامنے لاتے ہیں۔ اور ان دونوں ہی نے 'ہم آزاد ہیں' منتخب کیا۔

` `

12: پردے کے پیچھے کے لوگ

کرنٹ افیئرز اینڈ پروگرامنگ

فیصل سایانی اور ان کی ٹیم نے مہدی حسن کا 'یہ وطن تمہارا ہے' منتخب کیا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اس کلاسک نغمے کو کیوں پسند کرتے ہیں، تو ان کا جواب تھا "نثار بزمی صاحب کے دو ہی ملی نگمے ہیں، اور جو کام کیا، وہ اعلیٰ ہے۔ استادوں والا کام ہے کمپوزیشن کی تکنیک میں۔"

` `

انفوٹینمنٹ

انفوٹینمنٹ کے سربراہ عرفان خان کا پسندیدہ نغمہ 'ماؤں کی دعا پوری ہوئی' ہے۔ انہوں نے یہ اپنے دادا الف خان کے لیے منتخب کیا جو پاک فوج کے سپاہی تھے جنہوں نے 1965 کی جنگ میں پاکستان کے لیے اپنی جان دے دی۔

` `

کری ایٹو اینڈ نیوز میڈیا

عالیہ چغتائی اور ٹیم

ہر 14 اگست اور 6 ستمبر کو گھر میں پرچم کشائی کی تقریب کے ساتھ بڑے ہونے پر ان کا پسندیدہ نغمہ 'اس پرچم کے سائے تلے' ہے جو نیرہ نور نے گایا ہے۔

` `

13: مارکیٹنگ اینڈ پی ڈی

مصطفیٰ اور ماہ رخ نے کارواں کا 'آگے ہی آگے' پسند کیا۔

` `

جبکہ سائرہ اور ہاجرہ نے 'اب خود کچھ کرنا پڑے گا' منتخب کیا۔

` `

14: فنانس، ہیومن ریسورس، اور ایڈمن

شاہد، روبینہ، وسیم، اور ان کی ٹیموں نے قائدِ اعظم محمد علی جناح پر بننے والی واحد فلم سے 'جنون سے اور عشق سے ملتی ہے آزادی' اور حال ہی میں کوک اسٹوڈیو کا ری مکس کردہ 'سوہنی دھرتی' منتخب کیا۔

` `

` `