ایل او سی پر انڈین فائرنگ سے 1 شخص ہلاک
اسلام آباد : انڈین بارڈر سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر کوٹلی میں نکیال سیکٹر پر فائرنگ سے ایک شہری ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق " فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری محمد شفیع ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے"۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی فوجیوں نے انڈین فائرنگ کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ہندوستانی توپوں کو خاموش کرادیا۔
رواں ماہ کے شروع میں پاکستان نے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر ہندوستان کے خلاف سخت احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے فائرنگ میں ایک پاکستانی شہری کی ہلاکت کی شدید مذمت کی تھی۔
ہندوستانی سفیر کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ 2003 کے معاہدے کے تحت سیز فائر کو یقینی بنایا جائے تاکہ ایل او سی سے ملحقہ علاقوں میں امن قائم کیا جاسکے۔
پاک فوج نے اقوام متحدہ کے پاکستان و ہندوستان میں فوجی مبصر گروپ کے سامنے بھی بلااشتعال ہندوستانی فائرنگ پر شدید احتجاج کیا۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے ورکنگ باﺅنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری ہے۔











لائیو ٹی وی
تبصرے (1) بند ہیں