• KHI: Clear 22.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 17°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C
  • KHI: Clear 22.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 17°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C

بنکاک کے مندر میں دھماکا، 18 ہلاک

شائع August 17, 2015

بنکاک: بنکاک میں پیر کو ایک مندر میں بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور 117 زخمی ہوگئے۔

وزیر دفاع پراویت وونگسوان نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ قصوروار ملک کی سیاحت اور معیشت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں.

مقامی ریسکیو مرکز کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں اب تک 18 افراد ہلاک جبکہ 117 زخمی ہوچکے ہیں.

تھائی میڈیا کے مطابق زخمی ہونے والے زیادہ تر چین اور تائیوان سے آنے والے سیاح ہیں۔

اس سے قبل مقامی میڈیا واقعے میں 27 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر نشر کررہی تھی تاہم وزیر دفاع کے مطابق دھماکے میں 16 افراد ہلاک ہوئے ہیں.

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے رپورٹر کے مطابق بم دھماکے کے بعد متعدد افراد کے جسم کے حصے اراوان مندر کے اردگرد موجود ہیں۔

اراوان مندر ہندوؤں کا مشہور مندر ہے جہاں روزانہ ہزاروں افراد عبادت کے لیے آتے ہیں۔

پولیس اور ایمبولینس جائے وقوع پر پہنچ چکے ہیں جبکہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

تاحال کسی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی.

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025