شامی پناہ گزینوں کو یورپ نقل مکانی میں مشکلات

اپ ڈیٹ 04 ستمبر 2015

شام میں خانہ جنگی سے تنگ افراد کی یورپ منتقل ہونے کی کوششیں اور ان کی مشکلات آج کل پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں جسے دوسری عالمی جنگ کے بعد یورپ کا سب سے بڑا مسئلہ بھی قرار دیا جارہا ہے۔

بدھ کو یونانی جزیرے کوس پہنچنے کی کوشش کرنے والی شامی مہاجرین کی 2 کشتیاں ڈوبنے کے نتیجے میں بچوں سمیت 12 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔

مگر سب کی توجہ کا مرکز 3 سالہ ایلان بنا جس کی میت ترک علاقے بوڈرم کے ایک ساحل میں ملی اور اس کی تصاویر جنگل میں آگ کی طرح دنیا بھر میں پھیل گئی اور اسے پناہ گزینوں کے سانحے کی علامت کا درجہ ملا گیا۔

مگر ہنگری تک پہنچ جانے والے تارکین وطن کو بھی کم مشکلات کا سامنا نہیں جہاں انہیں آگے جانے کی بجائے جیل نما کیمپ میں منتقل کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

ن مہاجرین کو پیش آنے والے حالیہ المناک واقعے نے یورپی عوام کو ہلا کر رکھ دیا ہے جبکہ یورپی یورپین پر اس حوالے سے اقدامات کرنے پر بھی زور دیا جارہا ہے۔

ترکی کے قریب کشتی الٹنے سے بچوں سمیت 12 شامی پناہ گزینوں کی ہلاکت کے بعد ترک شہری استنبول میں اکھٹے ہیں — اے ایف پی فوٹو

ہنگری کے ایک ریلوے اسٹیشن میں تارکین وطن ٹرین میں داخل ہونے کی کوشش کررہے ہیں — رائٹرز فوٹو

ہنگری کی پولیس ایک شامی خاندان کو ریلوے ٹریک سے اٹھانے کی کوشش کررہی ہے جو سفر کی اجازت نہ ملنے پر احتجاجاً وہاں لیٹ گئے — رائٹرز فوٹو

لزبن کی بندرگاہ پر شامی پناہ گزین رجسٹریشن کا انتظار کررہے ہیں — اے ایف پی فوٹو

ہنگری کی پولیس ریلوے ٹریکس پر احتجاج کرنے والے شامی شہری کو گرفتار کررہی ہے — رائٹرز فوٹو

ہنگری کے ایک ریلوے اسٹیشن پر جمع تارکین وطن — رائٹرز فوٹو

ترکی سے یونان جاتے ہوئے کشتی الٹ جانے سے ہلاک ہونے والے ایلان اور گیلپ کردی — اے پی فوٹو

ہنگری کے شہر بڈاپسٹ میں ایک پناہ گزین ایک بچے کو ٹرین کی کھڑکی سے اندر کھینچنے کی کوشش کررہا ہے — رائٹرز فوٹو

برسلز کے دفتر خارجہ کے باہر جمع شامی پناہ گزین — رائٹرز فوٹو