• KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 18°C
  • ISB: Rain 13.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 18°C
  • ISB: Rain 13.1°C

نئے آئی فونز کی ریکارڈ فروخت

شائع September 14, 2015

ایپل نے اعلان کیا ہے کہ اس کے نئے آئی فون سکس ایس اور سکس ایس پلس نے مارکیٹ میں آنے سے پہلے ہی آن لائن خریداری مین ریکارڈ بنا دیا ہے۔

ایپل کے مطابق آن لائن پری آرڈرز کے حوالے سے صارفین کا ردعمل بہت زبردست رہا ہے اور ایسا لگ رہا ہے کہ گزشتہ برس پہلے ہفتے کے دوران 1 کروڑ آئی فون فروخت ہونے کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔

ایپل نے نو ستمبر کو سان فرانسسکو میں ایک ایونٹ کے دوران آئی فون سکس ایس اور سکس ایس پلس کو متعارف کرایا تھا۔

یہ دونوں اسمارٹ فونز بظاہر گزشتہ برس کے ماڈلز جیسے ہی ہیں تاہم اس بار روز گولڈ رنگ کا اضافہ ہوا ہے جبکہ تھری ڈی ٹچ فیچر اس میں نمایاں تبدیلی ہے۔

آئی فون سکس ایس پلس کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے اور چین میں تو آن لائن آرڈرز شروع ہونے کے محض بارہ گھنٹے بعد ہی اس کے تمام سیٹس فروخت ہوگئے۔

ایپل کی ویب سائٹ کے مطابق آئی فون سکس ایس کو 25 ستمبر کو صارفین تک پہنچانا شروع کردیا جائے گا جبکہ سکس ایس پلس اکتوبر کے وسط میں دستیاب ہوگا۔

اسی طرح ایپل اسٹورز پر یہ پچیس ستمبر کی صبح آٹھ بجے سے فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025