• KHI: Partly Cloudy 20.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.8°C

ہندوستانی انڈر ورلڈ ڈان کا چھوٹا راجن گرفتار

شائع October 26, 2015 اپ ڈیٹ October 29, 2015

انڈونیشیا میں پولیس نے 20 سال سے مفرور ہندوستان کے بدنام زمانہ انڈر ورلڈ ڈان کو گرفتار کر لیا۔

چھوٹا راجن کے نام سے مشہور 55 سالہ راجندر ساداشیو نکلجی ممبئی میں قتل کے کم از کم 17 مقدموں میں مطلوب ہے۔

راجن کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ اتوار کو سڈنی سے بالی ایئرپورٹ پہنچا۔

راجن آسٹریلیا میں مختلف شناخت کے ساتھ رہ رہا تھا اور آسٹریلین پولیس نے انڈونیشیا میں حکام کو راجن کے بارے میں خفیہ اطلاع دی تھی۔

انڈین سی بی آئی کے سربراہ انیل سنھا نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا کہ بالی پولیس نے انٹرپول کے ذریعے دی جانے والی ایک درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے چھوٹا راجن کو حراست میں لیا۔

بالی پولیس کے ترجمان نے بی بی سی نیوز کو بتایا کہ چھوٹا راجن کو بالی ایئرپورٹ پر پہنچتےہیں حراست میں لے لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق انٹرپول نے چھوٹا راجن کیلئے ریڈ نوٹس جاری کیا ہوا تھا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ آسٹریلیا نے براہ راست جکارتہ میں پولیس ہیڈ کواٹرز کو راجن کے بارے میں اطلاع دی، جس پر ہیڈ کواٹرز نے بالی پولیس کو کارروائی کا حکم دیا۔

دلچسپت بات یہ ہے کہ بالی پولیس کا صرف ایک افسر ایئرپورٹ گیا اور چھوٹا راجن کو بغیر کسی مزاحمت کے حراست میں لے لیا۔

ترجمان کے مطابق، چھوٹا راجن کو انڈیا منتقل کرنے کیلئے انڈین قونصل خانے سے رابطہ کیا گیا ہے۔

بشکریہ بی بی سی نیوز

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2025
کارٹون : 24 دسمبر 2025