• KHI: Partly Cloudy 20.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.8°C

صحت مند ناشتہ موٹاپے سے تحفظ دے

شائع November 7, 2015

اگر تو آپ بغیر کسی کوشش کے اپنے جسمانی وزن کو کم رکھنا چاہتے ہیں تو اپنے ناشتے کو صحت بخش اجزاءسے بھر دیں۔

یہ بات ایک نئی امریکی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

کارنیل یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق جو لوگ ناشتے میں پھل، دلیہ اور میوہ جات استعمال کرتے ہیں ان کا جسمانی وزن صحت مند سطح پر برقرار رہتا ہے۔

کارنیل یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جسمانی وزن میں کمی کے لیے ناشتے کو چھوڑنے کی بجائے اسے کرنا زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ بغیر کوشش کے جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھنے والے صرف ناشتہ ہی نہیں کرتے بلکہ صحت بخش غذا جیسے پھل ، انڈے، دلیہ اور سبزیاں وغیرہ کو ترجیح دیتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ناشتے سے ہٹ کر بھی یہ لوگ جنک فوڈ کی بجائے بے وقت کی بھوک کو مٹانے کے لیے پھل اور میوے کا استعمال زیادہ کرتے ہیں۔

محققین کے مطابق سافٹ ڈرنکس سے دوری بھی جسمانی وزن کو صحت مند سطح پر رکھنے کے لیے مددگار ثابت ہوتی ہے۔

اسی طرح مرغی کا گوشت دیگر اوقات کے کھانوں میں ایسے افراد کے لیے پسندیدہ ہوتا ہے جس کے بعد سبزیوں کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ رات کے کھانے میں ایک سبزی ضرور ان کے مینیو کا حصہ ہوتی ہے۔

یہ تحقیق اب اوبیسٹی ویک 2015 نامی میڈیکل کانفرنس میں پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2025
کارٹون : 24 دسمبر 2025