• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:55am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:55am
شائع December 8, 2015 اپ ڈیٹ December 16, 2015

آرمی پبلک اسکول حملہ: طاہرہ قاضی –عمر64

شوہر: لیفٹیننٹ کرنل (ر) قاضی ظفر اللہ خان
بچے: عارفہ قاضی (32)، عمران اللہ قاضی (30)، احمداللہ قاضی (24)

طاہرہ قاضی نے 1995 میں بطور انگریزی ڈپارٹمنٹ کی سربراہ آرمی پبلک سکول میں کام شروع کیا اور 2006 میں وہ پرنسپل کے عہدے پر فائز ہو گئیں۔

طاہرہ کے شوہر قاضی ظفر کہتے ہیں وہ اپنے طالب علموں کا انتہائی خیال رکھنے والی ایک مخلص ٹیچر ، پیار کرنے والی بیوی، ماں اور ایک دوست تھیں ۔

قاضی ظفر کے مطابق، طاہرہ نے اپنی زندگی کے 37 سال بچوں کو شعور دینے میں صرف کر دیے اور آخر کار اسی مقصد کیلئے اپنی جان نذر کر دی۔

طاہرہ کے اہل خانہ بتاتے ہیں کہ وہ نرم دل کی مالک تھیں۔

حملے میں زخمی ہونے والے ایک بچے نے بتایا میڈم طاہرہ کے آخری الفاظ ’یہ میرے بچے اور میں ان کی ماں ہوں‘ تھے۔

خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خیبر پختونخوا اسمبلی کے کانفرنس روم کو طاہرہ قاضی کانام دے دیا گیا ہے۔